ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرل سیلاب: سپریم کورٹ کے تمام جج راحت فنڈ میں دیں گے 25 ہزار روپے

کیرل سیلاب: سپریم کورٹ کے تمام جج راحت فنڈ میں دیں گے 25 ہزار روپے

Tue, 21 Aug 2018 00:05:46    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کیرالہ کے سیلاب سے سپریم کورٹ بھی متاثر ہے اور جج بھی راحت فنڈ میں امدادی فنڈپیش کررہے ہیں۔

چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججزکیرل سیلاب میں امداد میں اپنا تعاون پیش کریں گے۔ ریلیف فنڈ میں سپریم کورٹ کے ہر جج 25 ہزاردیں گے ۔دیپک مشرا نے کہا کہ وہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں اپنا تعاون پیش کریں گے ۔

دراصل ایک معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کیرل کے سیلاب کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیرل کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ دس لاکھ لوگ اپنے گھرآشیانہ سے محروم ہو چکے ہیں۔

خود اٹارنی جنرل راحت فنڈ میں ایک کروڑ روپے دے چکے ہیں تو وہیں کیرالہ میں امدادی سامان پہنچانے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس کورین جوزف بھی اپنے تمام کوشش کر رہے ہیں۔

وہیں ہندوستانی فوج کی جنوبی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر سونی نے بتایا کہ کیرالہ میں کشتیاں، لائف جیکٹوں اور کھانے کے پیکٹوں کے ساتھ تقریبا 70 ٹیمیں موجود ہیں۔ جن جگہوں پر روشنی اور ہیلی کاپٹر بھی نہیں جا پا رہے ہیں، ہمارے نوجوان پہنچ گئے ہیں۔ کیرالہ کے اڈکی میں معمولات زندگی آہستہ آہستہ عام ہو رہی ہے۔ 


Share: